ساہیوال(ایس این این) انسداد رشوت ستانی ساہیوال سر کل نے پولیس تھانہ فتح شیر تفتیشی سیل کے اے ایس آئی عامرا سحاق کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال عدالت کو دھوکہ دینے کے الزامات میں مقدمہ د رج ملزم تھانیدار ابھی گرفتار نہیں ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال منیر حسین گل کی عدالت میں درخواست ضمانت عمران بنام سر کار زیر سماعت تھی جس میں عدالت نے اقدام قتل کے مقدمہ کی مضروب ساجدہ بی بی زوجہ محمد یٰسین کا میڈیکل مانگاتو تھانیدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے ثناء بی بی زوجہ نواب کا سر ٹیفیکیٹ پیش کر دیا اورعدالت کودھوکہ دیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے تفتیش میں بھی غیر ذمہ دارانہ رویہ رشوت لیکر اپنایا ۔جس پر عدالت کے حکم پر سر کل آفیسر انٹی کر پشن ساہیوال خواجہ عابد صغیر نے مقدمہ166ت پ اور5.2/47پی سی اے تھانیدار عامر اسحاق کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم تھانیدار گرفتار نہیں ہو سکا۔
