ساہیوال، سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے والا شہری گرفتار

ساہیوال(ایس این این) وزیراعظم عمران خان کے سٹیزن پورٹل پر پولیس کے مقدمہ درج نہ کر نے کی شکایت ایک شہری یاسر جلال کو مہنگی پڑ گئی ۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے الٹا شہری کو حوالات میں بند کر دیا اور مریض شہری کو ساری رات کر سی پر بٹھا کر اذیت دی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ محمد پورہ باہر والا اڈہ کے ایک شہری یاسر جلال نے قبضہ مافیا کے عبد الصبور اورغلام عباس وغیرہ کے خلاف تھانہ غلہ منڈی میں قتل کی دھمکیاں دینے اور اسکی جائیدار پرقبضہ کر نے کی در خواست فرنٹ ڈیسک پر دائر کی فر نٹ ڈیسک پر در خواست کے با وجودپولیس نے کاروائی نہ کی بلکہ قبضہ مافیا کی حمایت شروع کر دی ۔جس پر یاسر جلال نے سیشن عدالت میں مقدمہ کے اندراج کیلئے رٹ پٹیشن دائر کر دی لیکن قبضہ مافیا کی کارروائیاں زور پکڑ گئیں اور پولیس کھلے عام قبضہ مافیا کی حمایت میں میدان میں آگئی ۔
شہری نے وزیر اعظم عمران خان کو پورٹل پر انصاف کیلئے فریاد کی تو پولیس انتقام پر اتر آئی اور یاسر جلال کو ڈی ایس پی سٹی نے اپنے آفس بلوایا اور یاسر جلال کو ایک ملنگ نامی نوجوان کے ساتھ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 107اور151کے تحت کاروائی کر کے گرفتار کر لیا اور حوالات میں بندکر دیا اور شہری کوپورٹل پر شکایت کا مزہ لو جیسی دھمکیاں دیں۔شہری نے و زیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انصاف مانگنے والوں کے خلاف پولیس کی انتقامی کاروائیوں کا تدارک کیا جائے اور اس قسم کے واقعات کا وزیرا عظم نے نوٹس نہ لیا تو شہری پولیس کے خوف سے وزیرا عظم سے انصاف کی اپیلیں کرنا بند کر دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں