ساہیوال، نوکری کا لالچ دے کر لڑکیوں سے جنسی زیادتی کا انکشاف

ساہیوال(ایس این این) نوکری کا جھانسہ دے کر دو لڑکیوں کی جبرا آبرو ریزی ویڈیو بنا کر جسم فروشی کا دھندا کرانے کے لئے بلیک میل کر نے کے الزامات میں گروہ کیس ر غنہ سمیت پانچ کے خلاف مقدمہ د رج ۔تفصیلات کے مطابق ترکھنی موڑ عارف والہ کے محمد اصغر علی کی دو چچا زاد بہنوں کرن یٰسین ا ور کومل فدا کو چک85۔سکس آر ظہیرسٹی کالونی کے عامر سنیارا ،شیخ طارق، محمد اویس اور ایک نامعلوم ملزم نے عامر کی بیوی نوشی کے ذریعے نوکری کا جھانسہ دیکر بلوایا اور دونوں کو زبر دستی الگ الگ کمروں میں لے گئے جہاں کرن یٰسین اور کومل فدا کے ساتھ ملزم زناء حرام کاری کر تے رہے اور بلیک میلنگ کے لئے ویڈیو بنا لی تا کہ وہ اسے جسم فروشی کے مکروہ دھندا پر مجبور کریں اور دونوں کو ان کے اشاروں پرچلنے کی تر غیب دی ۔جس کے بعد دونوں لڑکیوں کو شادمان چوک سے کار میں لیکر گزر رہے تھے کہ لڑکیوں کے شور پر پولیس نے دونوں لڑکیوں کو تحویل میں لے لیا اور ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال سے دونوں کا طبی معائینہ کرایا اور محمد اصغر علی کی مد عیت میں عامر سنیارا کی بیوی سمیت پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ 376ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں