ساہیوال، گورنمنٹ کنٹریکٹر کی کار چوری

ساہیوال(ایس این این) فرید کالونی میں گورنمنٹ کنٹریکٹر طاہر محمود کی کار دو مسلح افراد لے کر فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ ٹھیکیدار طاہر محمود اپنی کار نمبر2786۔کے ڈبلیو اے پر شہر سے واپس اپنے گھر آیا اور گھر کے باہر سے مسلح ملزمان کار لیکر فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے طاہر محمود کی مد عیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک کار بر آمد نہیں ہو سکی اور نہ ہی ملزم گرفتار ہوسکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں