عالمی شہرت یافتہ نعت خواں خالد حسنین خالد انتقال کر گئے

چکوال(ایس این این) پاکستان کے معروف نعت خواں الحاج خالد حسنین خالد مختصر علالت کے بعد آج انتقال کر گئے. خالد حسنین خالد کچھ عرصہ سے علالت کا شکار تھے. آج وہ ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے. خالد حسنین خالد نے دنیا بھر میں اپنے مخصوص انداز میں نعت گوئی کا شرف حاصل کیا. نعت رسول مقبول سے وابستہ حلقوں نے اُن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں