ساہیوال، ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، عوام لٹ گئے

ساہیوال(ایس این این) ڈاکو دو بیو پاریوں اور ایک دوکاندار سے 15لاکھ8ہزار روپے کی نقدی،مویشی اور چار موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک86۔سکس آر میں ایک بیو پاری محمد نواز کے ڈیرہ سے کلاشنکوفوں سے مسلح سات ڈاکو 14لاکھ90ہزار روپے کی نقدی،دو موبائل اور چار بھینس لوٹ کر ڈالہ گاڑی میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے۔ڈاکوؤں نے بیو پار ی اور اسکے ملازمین کو کلاشنکوف دکھا کر کمرہ میں بند کر دیا اور لوٹ مار کی۔چوک چک86۔ نور شاہ روڈ پر تین ڈاکوئوں نے ایک دوکاندار ساجد علی کو پستول دکھا کر دو موبائل ا ور نقدی 5ہزار روپے چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔اولڈ سول لائن گر لز کالج کے قریب ایک بیو پاری وقاص یوسف کو پستول دکھا کر دو ڈاکوئوں نے 13ہزار روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹاؤن اور فتح شیر نے تین مقدمات محمد نواز،ساجد علی اور وقاص یوسف کی مد عیت میں 382اور395 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں