ساہیوال، ڈکیت کی مدد پر سیاسی جماعت کا عہدے دار گرفتار

ساہیوال(ایس این این) پولیس کمیر نے چک121۔نائن ایل میں چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے عہدیدار ایک خطر ناک اشتہاری مجرم قربان علی کے سہولت کار محمد نواز کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ قربان علی ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری مجرم تھا اور دیگر سنگین مقدمات میں بھی مطلوب چلا آرہا تھا اسے سیاسی پشت پناہی حاصل تھی اور وہ محمد نواز کے ڈیرہ پر ہی قیام پذیر تھا۔ایک اطلاع پرجب پولیس نے چھاپہ مارا تو محمد نواز نے قربان کو بھگا دیا ۔پولیس نے محمد نواز کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ 216۔اے ت پ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں