ساہیوال جیل سے 29 قیدیوں کی رہائی کا حکم

ساہیوال(ایس این این) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال منیر حسین گل نے سینٹرل جیل ساہیوال کا اچانک دورہ کیا اور اس مو قع پر29معمولی مقدمات میں ملوث اسیروں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔انہو ں نے نو عمرو ارڈ ،جیل ہسپتال،خواتین وارڈ اور دیگر اسیروں کی بارکوں کا بھی معائینہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں کو قانون کے مطابق تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں