ساہیوال، آئل ٹینکر ڈرائیور کی گونگے بہرے بچے سے کیبن میں زیادتی

ساہیوال(ایس این این) خٹک ہوٹل شالیمار ٹائون 135۔نائن ایل میں ایک آئل ٹینکر ڈرائیور عثمان غنی نے گونگے بہری13سالہ بچے لطیف اللہ سے آئل ٹینکر میں زیادتی کی اور ڈرائیوروں نے بچے کی چیخ و پکار پر عثمان غنی کو قابو کر لیا۔13سالہ بچہ لطیف اللہ گونگا اور بہرہ تھا ٹرکوں اور آئل ٹینکروں کے اڈہ پر قہوہ فروخت کر کے اپنے بوڑھے والدین کا پیٹ پال رہا تھا کہ شام4بجے ڈرائیور عثمان غنی نے بچے کو دھمکی دے کر آئل ٹینکر کے کیبن میں زبر دستی بد فعلی کی اور بچے نے چیخ و پکار کی۔جس پر ڈرائیوروں نے ملزم کو قابو کر لیا ۔ملزم عثمان غنی لکی مر وت بلوچستان کا رہائشی ہے۔پولیس غلہ منڈی نے بچے کے چچا مطیع اللہ کی مد عیت میں مقدمہ 377ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں