ساہیوال، 18 سالہ لڑکی سے اسلحہ کے زور پر زیادتی

ساہیوال(ایس این این) احسان سٹی کالونی90۔سکس آر میں ایک محنت کش کی18سالہ بیٹی سیما صائمہ سے دو مسلح افراد کی جبرا آبرو ریزی مقدمہ درج ایک گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محنت کش کی بیٹی سیما صائمہ گھر سے مارکیٹ جا رہی تھی کہ عبد الواحد شیخ پستول دکھا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا اور جبرا ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور اس دوران جہانگیر شیخ پہرہ دیتا رہا ۔پولیس فرید ٹاؤن نے چچا محمد شفیق شیخ کی مد عیت میں مقدمہ376 ت پ درج کر کے ایک ملزم عبد الواحد شیخ کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم جہانگیر گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں