ساہیوال، گھریلو جھگڑوں سے تنگ 2 لڑکیوں کی خودکشی

ساہیوال(ایس این این) گھریلو تنازعات پر دو نوجوان لڑکیوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔تفیلات کے مطابق چک90۔نائن ایل میں محمد شفیع کی 20سالہ بیٹی رابعہ نے والدین سے جھگڑ کر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔محلہ مظفر آباد عارف والہ کے عبد الرزاق کی17سالہ بیٹی شکیلہ نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی۔رابعہ اور شکیلہ کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا جہاں دونوں نے ایمر جنسی میں دم توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں