ساہیوال، انٹرنیٹ پیر کا کرشمہ، خاتون 55 لاکھ کے زیورات سے محروم

ساہیوال(ایس این این) بلال کالونی میں جعلی پیر نے روحانی کر تب دکھاتے ہوئے ریٹائرڈ آفیسر کی بیوی سلمیٰ اقبا ل کو55لاکھ 80ہزار روپے کے زیورات اور چار لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بلال کالونی کے ریٹائرڈ آفیسر میاں ا حمد نواز کی بیوی اورنامور شخصیت مقصود الحسن جعفری کی ہمشیرہ سلمیٰ اقبال نے انٹر نیٹ پر ایک رو حانی پیر عامل عمیر قاضی کی ویب سائٹ پر آستانہ غوثیا پر کرامات پڑھی اور سلمیٰ اقبال نے پیر عمیر قاضی سے موبائل نمبر0300-5181155پر رابطہ کیا تو پیر عمیرقاضی بلال کالونی انکے گھر آگیا اور ہدایت کی کہ سلمیٰ اقبال کی تمام پریشانیوں کا علاج گھر میں پڑی ہوئی دولت زیورات کو ایک جگہ اکٹھی کر کے پوٹلی میں بند کر دو میں پڑھ کر دنیا وی پریشانیوں سے نجات دلا دوں گا ۔



جس پر عمیر قاضی بلال کالونی آیا اورا س سے پوٹلی میں اکٹھی کی گئی تمام دولت چار لاکھ روپے کی نقدی 48تولے سونا اور آدھا کلو چاندی مالیت 55لاکھ80ہزار روپے لیکر پڑھنے کے بہانے گھر کے باہر گرائونڈ میں بیٹھ گیا اور تھوڑی دیر بعد تمام نقدی اور زیورات وغیرہ سمیت فرار ہو گیا۔پولیس نے مقصود الحسن جعفری کی مد عیت میں مقدمہ420,379ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں