عارفوالا، کرکٹ میچ پر جھگڑا، 12 ویں جماعت کا طالب علم قتل

عارف والا (ایس این این ) عارف والا میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے پر 12ویں جماعت کے طالب علم کو والد کے سامنے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکنڈ ائیر کا طالبعلم ابو طلحہ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ ڈی ایس پی عارف والا حافظ خضر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مقتول ابو طلحہ کے والد کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ملزموں کو کرکٹ میچ کے دوران ہوئے جھگڑے کا رنج تھا، سفاک ملزموں نے بیٹے کو میری آنکھوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابوطلحہ گزشتہ شام تیل کی ایجنسی میں بیٹھا تھا جب ملزموں نے اس پر حملہ کیا۔ ڈی ایس پی حافظ خضر کا کہنا ہے کہ ابوطلحہ کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں