ساہیوال، ٹیکسی ڈرائیور سے 17 لاکھ روپے کا فراڈ




ساہیوال(ایس این این) اڈہ نور شاہ بالمقابل تھانہ نور شاہ گیٹ پر سات فراڈیوں نے ٹیکسی ڈرائیور محمد رمضان سی17لاکھ90ہزار روپے کی نقدی ہتھیا لی اور فرار ہو گئے۔پولیس نور شاہ نے فراڈیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق چک65۔فور آر کے ٹیکسی ڈرائیور محمد رمضان کو کار نمبر509۔ایم این سی فروخت کر نے کا سودا محمد معراج،عباس علی ،عثمان،ملک رمضان اور ان کے تین ساتھیوں نے طے کیا اور اشٹام فروش کو بھی ہمراہ لائے اور گاڑی17لاکھ90ہزار روپے وصول کر کے اشٹام لکھ کر بوگس کاغذات دے کر فرار ہو گئے۔جس کے بعد اس گروہ کے دو ساتھی گاڑی کے مالک بن کر آگئے اور کہا کہ وہ یہ کار ہم سے رینٹ پر لیکر آئے ہیں اور آپ کے پاس جو کا غذات جعلی ہیں اور وہ گاڑی ڈرا دھمکا کر لے گئے۔جس پر پولیس نور شاہ نے 15پر کال چلنے کے بعد محمد رمضان کی مد عیت میں468,420اور471ت پ درج کر لیا اور دو فراڈیوں کو حراست میں لے لیا اور کار بھی قبضہ میں لے لی۔




اپنا تبصرہ بھیجیں