ساہیوال، سوتیلے باپ کا قاتل بیٹاگرفتار

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک120۔نائن ایل کے نواحی علاقے رانا ٹاؤن کالونی میں سو تیلے باپ غلام مصطفیٰ شاہ کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا مقدمہ درج کر کے سوتیلا بیٹا گرفتار کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق محمد عمران کی ماں صغراں بی بی نے خاوند شاہ نواز بھٹی سے طلاق لیکر پیر غلام مصطفیٰ شاہ سے دوسری شادی کرلی جس کا اس کے بیٹے محمد عمران کو بڑا رنج تھا ۔




گز شتہ روز محمد عمران نے کلہاڑی کے وار کر کے سوتیلے باپ غلام مصطفیٰ شاہ کو کلہاڑیاں مار مار کر لہو لہان کر کے فرار ہو گیا۔غلام مصطفیٰ شاہ کو شدید زخمی بے ہوشی کی حالت میں ساہیول ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا مگر ایمر جنسی میں دم توڑ گیا۔پولیس کمیر نے محمد عمران کے خلاف 324 اور302 ت پ مقدمہ درج کر کے محمد عمران کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں