ساہیوال، محنت کش کی بیٹی سے زیادتی

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک11۔گیارہ ایل میں ایک محنت کش کی18سالہ بیٹی آصفہ کو پستول دکھا کر ساجد مسیح نے جبرا زیادتی کی اور فرار ہو گیا مقدمہ درج ملزم گرفتار کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق عبد الغفار اپنی بیوی کے ہمراہ فوتگی پر گئے ہوئے تھے کہ گھر پر نوجوان لڑ کی آصفہ اور دو کمسن بچے موجود تھے کہ ملزم ساجد مسیح پستول سے مسلح ہو کر دا خل ہوگیا اور ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔پولیس صدر نے مقدمہ376 ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں