ساہیوال، نقب زنی کی وارداتیں، نقدی اور سامان لوٹ‌لیا گیا

ساہیوال(ایس این این) نقب زن15لاکھ روپے کی نقدی ،زیورات چار دوکانوں سے لوٹ کر لے گئے۔بر کت ٹائون میں چار مسلح افراد نے صابر حسین کی دوکان سے تین لاکھ روپے کی نقدی اور چار لاکھ روپے کے زیورات لوٹ لیے۔طارق بن زیاد کالونی میں محمد طیب کی دوکان سے نقب زن13ہزار روپے کی نقدی اور چار لاکھ روپے مالیت کی8ایل ای ڈی لوٹ کر لے گئے۔90۔نو ایل میں رضوان ٹیلرنگ کی دوکان سے نقب زن ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔دوبئی گارڈن کی مارٹ سے کلاشکوف گروہ ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے کلاشنکوف گروہ اب تک ساہیوال شہر میں ڈکیتی کی7وارداتیں کر چکا ہے مگر پولیس ملزم کو گرفتار کر نے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں