ساہیوال، فرید ٹاؤن ، سابق نیوی آفیسر کی ہمشیرہ کی لاش برآمد

ساہیوال(ایس این این) پولیس نے جی بلاک فرید ٹاؤن کے گھر سے ایک نیوی کے سابق آفیسر ڈاکٹر ابرار کی70سالہ ہمشیرہ جمیلہ کی لاش بر آمد کر لی ہے ۔متوفیہ جمیلہ جس کے چار بھائی مختلف سر کاری محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور جمیلہ اکیلی اس گھر میں قیام پذیر تھی کہ اسکی موت ہوگئی اور دس روز بعد آج پولیس نے تعفن کے سبب پڑوسیوں کے اطلاع دینے پر لاش بر آمد کر لی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی۔پولیس فرید ٹاؤن مزید تفتیش کر رہی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے متوفیہ نے ساری زندگی شادی نہیں کرائی اور اکیلی اپنے آبائی گھر میں قیام پذیر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں