ساہیوال، اوباش نوجوان کی گونگی بہری لڑکی سے زیادتی

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک76۔فائیو ایل میں ایک گونگی نوجوان شادی شدہ لڑ کی سے زمیندار کے بیٹے فرید بھٹی کی زبر دستی آبرو ریزی مقدمہ درج ،ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مسماة سلیم اختر بیوہ بازار سے سودا خریدنے گئی تو اسکی بہو گونگی آمنہ گھر پر اکیلی تھی ۔جس پرزمیندار محمد یوسف بھٹی کا بیٹا فرید بھٹی زبر دستی گھر میں گھس گیا گونگی شادی شدہ لڑکی آمنہ کو اسلحہ کے زورپر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔گونگی کی مزاحمت پر دیہاتی آگئے اور ملز م بھاگ گیا۔پولیس یوسف والہ نے بیوہ سلیم اختر کی مد عیت میں مقدمہ376 ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں