ساہیوال، ٹرین سے گر کر طالب علم جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) یوسف والا کے قریب ٹرین میں بیٹھا طالب علم کھمبے سے ٹکرانے کے نتیجہ میں گر کر جاں بحق۔ریلوے ذرائع کے مطابق خیبر میل ٹرین میں لاہور سے ایک خاندان حیدر آباد جارہا تھا کہ طالب علم عاطف نے دوران سفر دروازے پر کھڑا ہو کر سر باہر نکالا تو اسکا سر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا نے سے جا گرا۔دوسری جانب نور شاہ ساہیوال روڈ کوڑے شاہ موڑ کے قریب اندھیرے میں موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک35سالہ شادی شدہ خاتون غلام فاطمہ جاں بحق۔بتایا گیا ہے کہ محمد نواز اپنی بیوی کے ہمراہ سیدن شاہ گاؤں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل موڑ پر اندھیرے کے سبب گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی ۔غلام فاطمہ اور اسکا خاوند محمد نوازشدید زخمی ہو گئے دونوں کو شدید زخمی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں ایمر جنسی میں غلام فاطمہ نےدم توڑ دیا۔پولیس مو قع پر پہنچ کر حادثت کی تفتیش کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں