ساہیوال، زمین بیچنے سے انکار پر امام مسجد کا باپ اغوا

ساہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں 172۔نائن ایل سے امام مسجد کے بوڑھے باپ کو زمین پر قبضہ کے لیے اغوا کر لیا گیا. مقدمہ درج ایک اغوا کار گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق امام مسجد حافظ طارق محمود کے باپ صوف ولی محمد بوڑھے کے نام پر بیس کنال اراضی تھی ۔جسے زمیندار محمد یحی اپنی زمین میں شامل کرنا چا ہتا تھا لیکن امام مسجد کی زمین فروخت کر نے کی مخالفت کی وجہ سے ولی محمد بوڑھے کو زمیندارمحمد یحی ا پنے تین ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی اغوا کر کے کار میں ڈال کر لے گئے۔پولیس نے حافظ طارق محمود کی مد عیت میں مقدمہ365 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزم محمد یحیٰ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بوڑھا ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکا۔امام مسجد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزموں نے اسکے باپ کو دستاویزات پر دستخط کر وا کر قتل کر کے ٹھکانے لگا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں