ساہیوال، بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ کے 2 رکن گرفتار

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک65۔فائیو ایل میں چھٹی جماعت کے طالب علم محمد ثاقب کو اغوا کر لیا گیا ۔دیہاتیوں نے تعاقب کر کے اغو اکاروں کو قابو کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ اسی چک کے محمد انتہاکا بیٹا محمد ثاقب سکول سے گھر آرہا تھا کہ دو اغوا کاروں محمد اشرف اور ذو الفقار نے اغوا کر لیا اور بچے کو کمرہ میں بند کر دیا ۔اسی دوران دیہاتیوں نے بچے کے شور پر تعاقب کر کے اغوا کاروں سے بچے کو بازیاب کر والیا اور دونوں ملزموں کو قابو کر لیاپولیس یوسف والہ نے بچے کے باپ کی مد عیت میں مقدمہ363اور511 ت پ درج کر کے دونوں ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ملزموں نے کئی بچوں کو اغوا کر نے کا اعتراف کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں