ممبر صوبائی اسمبلی کے بھائی سے گن پوائنٹ پر موبائل چھین لئے گئے

ساہیوال(بیورورپورٹ)نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی کے بھائی سمیت نقدی اور 2موبائل فون چھین لئے ‘ملزمان فرار ۔ڈکیتی کی واردات ہائی سٹریٹ پر شام کے وقت ہوئی یہاں ممبر صوبائی اسمبلی محمدارشد ملک کا بھائی شاہد ملک اپنی کار پر شہر سے پاکپتن چوک کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے 2موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات پاکپتن چوک کے قریب صبح کے وقت ہوئی یہاں محمددانش اپنی موٹرسائیکل پر اپنے بھائی زمان کو کھوکھا بازار چھوڑ کر واپس جارہا تھاکہ راستے میں 3نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی اور موٹرسائیکل نمبری 864/SLM کل مالیتی 1لاکھ 30ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں