ساہیوال جیل میں سمگلر سے ملاقات کرنے والی خاتون سے ہیروئین برآمد

ساہیوال(ایس این این) سینٹرل جیل ساہیوال میں گرفتار منشیات کے سمگلر سے ملاقات کر نے والی خاتون نجمہ بی بی سے ہئیر وین بر آمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل انصار گلی کی ایک خاتون نجمہ بی بی اپنے منہ بولے بھائی گرفتار منشیات کے سمگلر یعقوب سے ملاقات کیلئے آئی اور ہئیر وین کی بھاری اسمگل کر کے جیل پہنچانا چاہتی تھی کہ چینگ کے دوران پرس سے لیڈی جیل وارڈن شمائلہ گلزار نے بر آمد کر لی اور ملزمہ کو پکڑ لیا۔پولیس سول لائن نے سپر ٹنڈنٹ جیل اشفاق احمد کی مد عیت میں مقدمہ9۔اے کنٹرول آف نار کوٹیکس ایکٹ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں