چیچہ وطنی، سابق خاتون رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

چیچہ وطنی(ایس این این) اینٹی کرپشن پولیس نے پیپلز پارٹی کی سابق ایم این اے بیگم شہنازجاوید کی رہائشگاہ پرچھاپہ مار کروہا ں موجود میونسپل کمیٹی کے ملازم شکور عرف بادشاہ کوگرفتار کرلیا،اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے ٹیوب ویل آپریٹر شکور عرف بادشاہ نے ایک شخص سے سرکاری نوکری دلوانے کے عوض 40ہزار کی رشوت لی تھی جسے گرفتار کرکے رقم برآمد کی گئی ہے،ادھر سابق ایم این اے بیگم شہناز جاوید نے ایک وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے انکی رہائشگاہ میں بلااجازت اور بغیر وارنٹ زبردستی گھس کرقانون کی خلاف ورزی کی ہے ، شکور عرف بادشاہ ایک خانساماں کو لیکر انکے پاس آیا تھا کہ اس دوران اینٹی کرپشن پولیس قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے زبردستی اندر گھس گئی،اگرمتذکرہ ملازم ملزم تھا تو اسے میرے گھر سے باہر نکلتے وقت گرفتار کرلیا جاتا،اگرانصاف نہ ملاتو عدالت سے رجوع کرنے کا آپشن استعمال کرونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں