ساہیوال، بیوپاریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال(ایس این این) ڈاکو دو بیو پاریوں اور دو دوکانداروں سے تین لاکھ85ہزار روپے کی نقدی،موٹر سائیکل اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک85۔سکس آر پولیس چوکی کے قریب دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر بیو پاری را حیل فاروق سے 65ہزار روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ لیا۔جی ٹی روڈ پر چک6۔گیارہ ایل اڈہ مارکیٹ پر چار ڈاکوئوں نے ایک دوکاندار بلال سے دو لاکھ روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل نمبر6007۔ایس ایل این اسلحہ تان کر لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔چک45۔فائیو ایل میں ایک دوکاندار بلال نعیم سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی دس ہزار روپے اور موبائل چھین کرلے گئے۔ بنگلہ شیر والہ روڈ پر چک 155۔نائن ایل کے قریب دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر بیو پاری محمد رمضان سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون،ہڑ پہ،یوسف والہ اور کمیر نے چار مقدمات 392 ت پ را حیل فاروق،بلال،بلال نعیم اور محمد رمضان کی مد عیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں