نیب ہیڈ کوارٹر میں مقابلہ مصوری،ساہیوال کے ماہرین تعلیم کی شرکت

ساہیوال(ایس این این)نیب ہیڈ کوارٹر پنجاب لاہور میں صوبائی سطح پر بد عنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف طالب علموں کے شعور کو بیدار کرنے کے لئے ڈویژنل پوزیشن ہولڈرز طلباو طالبات کے مابین مقالہ مصوری کروایا گیا جس میں ڈائریکٹر نیب سید محمد حسنین نے شریک طلباء طالبات اور ماہرین تعلیم سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب تعلیمی اداروں میں نسل نو میں رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرنے، آگاہی دینے اور موثر اقدام کرنے کے لئے ایسے کئی پروگرام کا آئندہ بھی انعقاد کرتا رہے گا۔ ڈائریکٹر کالجز ساہیوال پروفیسرمسعود احمد فریدی، پروفیسر سید مختار حسین شاہ ڈائریکٹر گوجرانوالہ، میاں زاہد حسین، پروفیسر محمد منور شہزاد، پروفیسر محمد جمیل یوسف، پروفیسر سرفراز احمد گجر، پروفیسر چوہدری امداد اللہ، ڈاکٹر محمد افتخار شفیع، ڈاکٹر حسن رضا اقبالی، پروفیسر مقبول حسین، پروفیسر آصف رضا اور دیگر ماہرین تعلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں