ساہیوال، 2 ٹرانسفارمر چوری، علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

ساہیوال(ایس این این) دو ٹرانسفارمر چوری پورا علاقہ تاریکی میں ڈو ب گیا۔طارق بن زیاد کالونی کی جامعہ مسجد کا ٹرانسفارمر مالیت6لاکھ روپے نا معلوم ملزم چوری کر کے لے گئے ۔چک106۔سیون آر سے بجلی کا ٹرانسفارمر 200کلو واٹ مالیت8لاکھ روپے رات کو ملزم چوری کر کے شہہ زور دالہ گاڑی میں فرار ہو گئے۔طارق بن زیاد کالونی کاعلاقہ اور چک106۔سیون آر تاریکی میں ڈوب گئے۔پولیس فتح شیرا ور ہڑ پہ نے دو مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔اب تک ضلع ساہیوال میں واپڈا میپکو کی23ٹرانسفارمر چوری ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں