ساہیوال، کتوں پر چلائی گئی گولی 8 سالہ بیٹی کو لگ گئی

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک 55۔جی ڈی میں باپ کا نشانہ خطا گولی کتے کی بجائے 8سالہ بیٹی کومارد ی۔واقعات کے مطابق گاؤں میں کتے آپس میں لڑ رہے تھے کہ لیاقت اپنی گن اٹھا لایا اور اس نے کتے کو نشانہ بنایا تو نشانہ خطا ہو گیا اور گولی کتے کی بجائے اسکی 8سالہ بچی کو لگ گئی ۔
جس سے بچی پپی بے ہوش ہو کر گر گئی ۔ شدید زخمی حالت میں پپی کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں بچی کی حالت نازک ہے۔پولیس بہادر شاہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں