ساہیوال، اے ٹی ایم مشینیں بند، عوام کو خواری کا سامنا

ساہیوال(عوامی ای میل) ساہیوال میں اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب. لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا.ایم سی بی اور پنجاب بنک کی مشینیں کئی روز سے بند. عوام کوکیشن نکلوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. ساہیوال شہر میں قائم بینکوں کی اے ٹی ایم مشین کے دروازوں پر اہلکاروں نے مشین خراب ہونے کے چارٹ لگا دیئے ہیں ا ے ٹی ایم مشینوں کی خرابی کی وجہ سے صارفین بینکوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ بینک انتظامیہ سے کوئی پوچھنے والا نہیں صارفین کا اس حوالے سے کہنا ھےکہ اکثر بینک منیجرز قصدامشینیں بند کر کے عوام کو مشکلات سے دو چار کرتے ہیں جبکہ بینک انتظامیہ کے مطابق ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے سروس معطل رہتی ہے عوام نے حکومت اور دیگر ذمہ داران سے ایسے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے اور فوری طور پر بند اے ٹی ایم مشینیں چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں