ساہیوال، رشتہ کے تنازعہ پر خاتون کو گولیاں مار دی گئیں

ساہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں 189۔نائن اے ایل میں رشتہ کے تنازعہ پر ایک خاتون رخسانہ بی بی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔رخسانہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں حالت نازک ہے۔بتایا گیا ہے کہ چاہ لالے والا کے ثناء اللہ کی ہمشیرہ رخسانہ بی بی نے محمد یار سے اُس کی بیٹی نصرت کا رشتہ وٹہ سٹہ پر مانگا تھا.اقرار کے بعد محمد یار منحرف ہو گیا اور رخسانہ نے پنچایت میں محمد یار کو جھوٹا ثابت کیا۔جس پر محمد یار کے بیٹے شہباز نے مشتعل ہو کر نور احمد،رمضان ،زاہد اور دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کے ہمراہ ریلوے پھاتک سے پیدل آتے ہوئے رخسانہ بی بی پر فائرنگ کر دی۔گولیاں لگنے سے رخسانہ بی بی شدید زخمی ہو گئی،پولیس ہڑ پہ نے مقدمہ 149,148,324 ت پ درج کر کے دو ملزموں شہباز اور نورا حمد کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں