ساہیوال، رکشہ ڈرائیور کی بیوی سے جنسی زیادتی

ساہیوال(این این آئی) آشیانہ ہاؤسنگ کالونی میں رکشہ ڈرائیور کے گھر داخل ہو کر رائس فیکٹری ملازم نے نوجوان بیوی سے جبری زیادتی کی. مقدمہ درج ملزم سرفراز بلوچ کو گرفتارکرلیا گیا۔واقعات کے مطابق رکشہ ڈرائیور محمد شفیق کی نوجوان بیوی شازیہ پروین گھر پر اکیلی تھی کہ ملزم سرفراز بلوچ زبر دستی گھر میں گھس گیا اور پستول دکھا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔خاتون کے شور پر شہریوں نے ملزم کو قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس تھانہ سٹی نے محمد شفیق کی مد عیت میں مقدمہ376 ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں