ساہیوال،تقریب میں فائرنگ اور آتش بازی پر دو شخص گرفتار

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک57۔جی ڈی میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ اور آتش بازی سے پورا علاقہ لر زاٹھا ۔پولیس نے چھاپہ مار کر دو کو گرفتار کر لیا۔واقعات کے مطابق 57 جی ڈی میں مہندی کی رسم پر دولہا کے بھائی آصف نذیر اور بابر نذیر آتشی کھلے عام اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کر رہے تھے اور آتش بازی چلا کر عباس،جہانگیر،غلام رسول بگو اور جہانگیرگولے بر ساکر آتش بازی کا مظاہرہ کر رہے تھے اور پورا گائوں گو لیوں اور آتش بازی کی گن گرج سے لرز اٹھا تو پولیس نے ایک اطلاع پر چھاپہ مار کر دولہا کے دو سگے بھائیوں آصف نذیر اور بابر نذیر کو فائرنگ کر تے ہوئے گرفتار کر لیا اور ناجائز پسٹل بر آمد کر لئے اور مقدمہ طارق محمودسب انسپکٹر کی مد عیت میں زیر دفعہ 286,285اور337۔ایچ ٹو ت پ اور6-3میرج ایکٹ کے تحت 6ملزموں کے خلاف درج کر لیا۔چار ملزوں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں