ساہیوال، کمشنرز کی رینکنگ، ساہیوال کے کمشنر کا پہلا نمبر

ساہیوال(ایس این این) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تعینات کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ کارکردگی رپورٹ کے مطابق کمشنر فیصل آباد نے دوسری، کمشنر سرگودھا نے تیسری، کمشنر راولپنڈی نے چوتھی، کمشنر بہاولپور نے پانچویں، کمشنر گوجرانوالہ نے چھٹی، کمشنر لاہور نے ساتویں اور کمشنر ڈی جی خان کارکردگی کے لحاظ سے نویں پوزیشن حاصل کی۔شہر کے سماجی و سیاسی حلقوں نے کمشنر ساہیوال کی پنجاب بھر میں بہتر کارکردگی پر انہیں مبارک باد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں ڈویژن ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا۔ کارکردگی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نے پہلی، اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے دوسری اور اسسٹنٹ کمشنر تاندانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ساہیوال ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے چوتھی، اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد نے ساتویں، اسسٹنٹ کمشنر پاک پتن نے سولویں (16)، اسسٹنٹ کمشنر عار ف والا نے سترویں (17)، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نے اٹھائسویں (28)، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نے سینتیسویں(37)اور اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑ ہ نے اڑتالیسویں(48)پوزیشن حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں