ساہیوال، زہریلی چائے پینے سے 4 افراد بے ہوش

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک120۔نائن ایل میں زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد بے ہوش ہو گئے جن میں صائمہ18سالہ، سمیتا 18سالہ،شگفتہ20سالہ اورفضیلہ60سالہ شامل ہیں۔واقعات کے مطابق محمد علی کے گھر خواتین ایک منگنی کی تقریب میں شریک تھیں کہ جب پلائی گئی تو چائے زہریلی ہونے کی بنا پر چار خواتین بے ہوش ہو گئیں۔جنہیں فوری طور پر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں ایک کی حالت نازک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں