ساہیوال، بیوہ کی زمین پر قبضے کی کوشش ناکام

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک70۔فور آر میں تحصیلدار کی بیوہ کی اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔دس کے خلاف مقدمہ ،تین زیر حراست۔تفصیلات کے مطابق ملک زین العابدین تحصیلدار کی بیوہ نصرت پروین کی اراضی پر قبضہ کیلئے فیصل آباد اور شیخوپورہ کے قبضہ مافیا فیصل احمد،محمد نواز،عامر ضیاء اورعبد الغفوروغیرہ دس مسلح افراد نے آتشی اسلحہ سے مسلح ہو کردھاوا بول دیا اور فصلوں پر ٹریکٹر چلا کر فصلیں تباہ و برباد کر دیں اور بیوہ کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران پولیس کو15پر کال کے بعدپولیس کی آمد پر ملزم فرار ہو گئے۔پولیس نور شاہ نے بیوہ نصرت پر وین کی مد عیت میں10ملزمو ں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین کو حراست میں لے لیا ہے اور دوسرے ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں