ساہیوال، بوڑھی عورت سمیت 4 افراد کی خود کشی

ساہیوال(ایس این این) گھریلو تنازعات پر ایک بوڑھی خاتون،نوجوان لڑ کی،طالب علم سمیت چار نے زہر پی کر خود کشی کر لی ،چاروں جاں بحق ہوگئے۔قصبہ کمیر کے جمشید علی کی26سالہ بیوی بنش نے خاوند کے ناروا سلوک سے تنگ آکر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔چک197۔ای بی کی ساس بہو کی لرائی سے تنگ آکر 53سالہ ارشاد بی بی نے کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی۔دیپالپور کے ظہور احمد کے 17سالہ طالب علم بیٹے عبد الرؤف نے والدین سے جھگڑ کر زہر پی کر خود کشی کر لی۔چک63۔فائیو ایل کے دوکاندار غلام مر تضیٰ کے بیٹی27سالہ شاہد اقبال نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خودکشی کر لی۔بنش،ارشاد بی بی،عبد الرؤف اور شاہد اقبال کو بے ہوشی کی حالت میں چاروں افراد کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ایمر جنسی وارڈ لایا گیا جہاں چاروں نے دم توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں