ساہیوال، نوکریوں کا جھانسہ، 70 افراد سے کروڑوں لوٹنے والا افسر

ساہیوال(ایس این این) انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے محکمہ لائیو سٹاک ساہیوال کے ایک آفیسر ڈاکٹر عرفان علی واثق کے خلاف نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر چار افراد سے دس لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں چار مقدمات درج کر لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک ساہیوال کے ایک آفیسر ڈاکٹر عرفان علی واثق نے چک 117۔نائن ایل کے محمد عثمان ،110۔نائن ایل کے تین افراد محمد طیب فاروق ،سہیل اقبال اور محمد شریف کو اپنی بیوی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر ثمرین سے نوکری دلانے کا جھانسہ چار لاکھ روپے اور تین افراد سے دو،دو لاکھ فی کس وصول کر لئے اور جعلی انٹر ویو کر کے وصولیاں کر لیں ۔دوران تفتیش انکشاف ہوا ملزم70افراد سے ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت وصول کر چکا ہے۔انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے چار مقدمات محمد طیب فاروق،سہیل اقبال اور محمد شریف کی مد عیت میں161 ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کر کے تفتیش شروع کرد ی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں