ساہیوال، فریج پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) شاداب ٹاؤن میں فریج پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ساہیوال کے علاقے شاداب ٹاؤن میں فریج کا اسٹپلائزر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کی کوشش میں ہمسایہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق گھر والے لاہور گئے ہوئے تھے جس کے باعث60 سالہ ہمسایہ منشاء آگ بجھانے کے لیے گھر میں آیا جو نجی بینک میں ملازم تھا تاہم آگ بھجانے کے دوران وہ جاں بحق ہو گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں