ساہیوال، کار سےایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

ساہیوال(ایس این این) سی آئی اے سٹاف پولیس نے نور شاہ روڈ پر چھاپہ مار کر ایک کار سے تین من افیون بر آمد کر لی اور اسمگلر کے ڈرائیور مقصود کو گرفتار کر لیا ۔افیون کی مالیت ایک کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سٹاف پولیس کو اطلاع ملی کہ منشیات کا سمگلر بھاری مقدار میں افیون لیکر براستہ نور شاہ ساہیوال آرہا ہے جس پر پولیس کی ٹیم نے ایک پٹرول پمپ پر ناکہ لگا کر کار روک لی جس پر کوئی نمبر پلیٹ ا نصب نہ تھی کار ڈرائیور مقصود کو گرفتار کر لیا جو کہ بورے والا کا رہائشی ہے اور منشیات قبضہ میں لے لی ۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر غلہ منڈی سے بھی منشیات بر آمد کر کے ایک منشیات کے سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس فرید ٹاؤن اور غلہ منڈی نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں