ساہیوال، ساتھی پولیس ملازم کی فحش ویڈیووائرل کرنے والا گرفتار

ساہیوال(ایس این این) پولیس کانسٹیبل محمد امیر نے اپنے موبائل سے اپنے رقیب کانسٹیبل تنویر اشفاق کی ایک خاتون سے نازیبا حرکات کی بوس وکنار کر تے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کر کے سو شل میڈیا پر وائرل کر دی جس پر پولیس غلہ منڈی نے کانسٹیبل محمد امیر کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد امیر نے با وردی پولیس کانسٹیبل تنویر اشفاق کی ویڈیو فلم اپ لوڈ کی جس سے پولیس کی بدنامی ہوئی اور ڈی پی او کے حکم پر پولیس غلہ منڈی کے سب انسپکٹر محمد مشتاق کی مد عیت میں ملزم محمد امیر کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ294 اور155سی پولیس آرڈر2002کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ملزم کا موبائل اور ویڈیو فلم بھی بر آمد کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں