ساہیوال، طالبات کی فحش ویڈیو بنانے والی بلیک میلر خاتون گرفتار

ساہیوال(ایس این این) پولیس غلہ منڈی نے جوہر ٹاؤن میں بھتہ خوروں کے گروہ کی سر غنہ خاتون حنا بی بی اور اسکے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو سراغ رساں ادارہ نے رپورٹ دی کہ جوہر ٹاؤن میں منیر خاں اورو قاص نے ایک مکان کرایہ پر لے رکھا ہے اور کالجوں کی طالبات اور نوجوانوں کو حنا بی بی ورغلاء کرلاتی ہے اور پھر خود ہی بر ہنہ اورفحش حرکات کر تی ہے جبکہ اسکے دیگر دو ساتھی منیر خاں اور وقاص ویڈیو فلمیں موبائل پر بنا لیتے اور ان طلباء اور طالبات کو بلیک میل کر کے ایک لاکھ سے چار ،چارلاکھ روپے تک بھتہ لیتے ہیں۔جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر گروہ کے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا موبائل فونز ا ور ویڈیوز وغیرہ قبضہ میں لے لیں۔پولیس نے عمر دراز سب انسپکٹر کی مد عیت میں تینوں ملزموں کے خلاف 292اور388 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔گروہ نے دل ہلا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں