ساہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں 121۔نو ایل میں ایک36سالہ خاتون مختاراں کو گولی مار دی گئی ۔ واقعات کے مطابق مختاراں نے اپنے خاوند سے طلاق لے رکھی تھی کہ آج موٹر سائیکل سوار نقاب پوش آگیا اور مختاراں کو گولی مار کر فرار ہو گیا۔مختاراں کو بے ہوشی کی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت نازک ہے۔ پولیس کمیر نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک گولی مار کر فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار کا سراغ نہیں چل سکا
