ساہیوال(بیورورپورٹ)تعلیمی بورڈ ساہیوال کے کنٹرولرامتحانات پروفیسرشہزادرفیق نے کہاہے کہ ا نٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 پارٹ I-کا نتیجہ آج صبح 10بجے شائع کیاجائیگا-متعلقین ، سربراہان ادارہ جات،اساتذہ کرام،طلباء وطالبات اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisesahiwal.edu.pk سے چیک کر سکتے ہیں۔ ایک ملاقات میں انہوں بتایاکہ امیدواران اپنا رول نمبر اپنے موبائل فون سے 800292 پر SMS کر کے نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ نتیجہ / گزٹ کی CD مبلغ100/- روپے حبیب بینک کوٹ خادم علی برانچ ساہیوال میں جمع کروا کر دفتر ہذا میں سہولت مرکز سے حاصل کی جا سکتی ہے جن امیدوارن کے نتائج بقایا فیس یادیگر دفتری کوائف پورے نہ کرنے کی وجہ سے رکے ہیں وہ اس وقت تک جاری نہیں کئے جائیں گے جب تک وہ اپنے کوائف / واجبات پورے ادا نہیں کر دیتے۔ری چیکنگ کروانے کے بارے امیدواران کی سہولت کے لئے بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ طالبعلم صرف آن لائن ری چیکنگ کے لئے اپلائی کریں گے۔بورڈ ری چیکنگ کی تاریخ سے بذریعہ SMS امیدوار کو آگاہ کرے گا۔ طالبعلم صرف فیس جمع کروانے کے لئے بینک جائیں گے اور فیس جمع کروا کر اصل فارم بورڈ میں جمع کروانا ہو گا اور بورڈ سے ملنے والی تاریخ پر امیدواران اپنی جوابی کاپی کی ری چیکنگ کے لئے بورڈ میں آئیں گے اور ساتھ جمع شدہ فیس چالان اصل کاپی اور بورڈ رسید ہمراہ لائیں گے۔نیز اگر کسی امیدوار کو رزلٹ کارڈ نہ ملے تو دفتر سے بالمشافہ یا بذریعہ فون نمبر 040-9200522 پر رابطہ کر سکتا ہے۔
