ساہیوال، دو بچیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک43۔بارہ ایل میں بھائی کی تلاش میں جانے والی نوجوان بہن صائمہ سے دوست کی جبرا آبرو ریزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم بھی گرفتارکرلیاگیا۔21اکتوبر کی رات ساڑھے دس بجے اسی چک کے گلزار احمد کا بیٹا سلیمان گم ہو گیا جب تلاش کیلئے اسکی بہن صائمہ اسکے دوست عمیر انصاری کے گھر گئی تو عمیر انصاری دھوکہ سے صائمہ کو احاطہ میں لے گیا اور زبر دستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔جس پرپولیس صدر نے گلزار احمد باپ کی مد عیت میں مقدمہ 376 ت پ درج کر کے ملزم عمیر انصاری کو گرفتار کر لیا۔دریں اثناء قصبہ نور شاہ میں ایک خاتون سمیرا نے اپنے خاوند شاہد شیخ کے خلاف ڈھائی سالہ بیٹی ریشماں زبر دستی زیادتی کے الزام میں مقدمہ376ت پ درج کرا دیاجس پر پولیس نے ملزم شاہد شیخ کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں