ساہیوال،کارپوریشن انتظامیہ کے عیدالاضحیٰ صفائی پلان پر سوالیہ نشان؟

ساہیوال(بیورورپورٹ)کارپوریشن انتظامیہ کا عیدالاضحیٰ صفائی پلان پر سوالیہ نشان ‘متعدد مقامات پر آلائشیں پڑی رہیں ‘کارپوریشن افسران صحافیوں کی نشاندہی پرآلائشیں اٹھا کر ڈپٹی کمشنر کو غلط بریف کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی طرف سے عیدالا ضحی کے موقع پر صفائی پلان مرتب کرکے صفائی اور آلائشیں اٹھانے کے بلندو بانگ دعوے کئے گئے لیکن شہر کے متعدد مقامات پر آلائشیں پڑی پائی گئیں اور کارپوریشن عملہ وہاں صفائی کیلئے نہ پہنچا ۔جب صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو توجہ دلائی تو کارپوریشن افسران انہیں غلط بریف کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔ صحافیوں نے مختلف مقامات پر پڑی آلائشوں کی تصاویر ڈپٹی کمشنر کو بھجوادیں تو کارپوریشن افسران نے عملہ کو وہاں بھجوا کر آلائشیں اٹھائیں ۔ یہ سلسلہ دوسرے اور تیسرے روز بھی جاری رہا ۔کارپوریشن افسران ڈپٹی کمشنر کو مسلسل غلط بریف کرتے ہوئے انہیں پرانی تصاویر کا کہتے رہے ۔ کارپوریشن عملہ نے عید گاہوں اور مساجد کے باہر صفائی کرکے چونا لگایا ۔ کارپوریشن کی طرف سے شاپر زبیگ کی تقسیم پر متعددشہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں شاپر بیگ نہیں ملے جبکہ بعض شہریوں نے کنٹرول روم پر ناقص پرنٹنگ والے ناقص شاپر فراہم کرنے کی شکایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں