ساہیوال، طالب علم کو برہنہ کر کےمسلح افراد کا تشدد

ساہیوال(ایس این این) کر بلا روڈ پر فسٹ ایئر کے طالب علم محمد اسد الرحمن کو9مسلح افراد نے روک کر تشدد کر کے بر ہنہ کر دیا کپڑے پھاڑ کر سڑک پر گھسیٹا ،ویڈیو فلم بنائی اور نقدی 7ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے،تین ملزم گرفتارکرلئے گئے۔واقعات کے مطابق جا معہ فریدیہ روڈ کے تاجر محمد نواز کا بیٹا اسد الرحمن موٹر سائیکل پر بیری والا چوک سے خریداری کر کے واپس جا رہا تھا کہ9مسلح افراد اسامہ قیصر،سیفی ملک،عاصی بٹ،شانی ملک اور پانچ نا معلوم ملزموں نے روک لیا تشدد کیا کپڑے پھاڑ کر بر ہنہ کر کے سڑک پر بر ہنہ حالت میں گھسیٹتے ہوئے ویڈیو فلم بنائی اور نقدی بھی لے گئے۔پولیس فتح شیر نے محمد اسد الرحمن کی کی مد عیت میں مقدمہ 355,382اور 294 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہےاور تین ملزمان اسد قیصر،سیفی ملک اور شانی ملک کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں