ساہیوال(ایس این این) نواحی چک65۔فائیو ایل میں فحش حر کات کر نے والے 8خواجہ سرااور 5نوجوان گرفتار کرلیے۔بتایا گیا ہے کہ ایک میلہ لگا کر سٹیج پر 8خواجہ سرا صائمہ،فیصل عرف پنکی،کاجل،آرزو،چندا،کنگنا،کومل اور عالیہ بتول 5نوجوان غفور،ریاض،عمران عباس،افتخارا ور محمد اسد سکھیرا کھلے عام لاؤڈ سپیکر پر فحش گانے چلا کر ڈانس اور بو س کنار کر رہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔پولیس یوسف والہ نے مقدمہ6ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور294ت پ درج کر کے ملزموں کو جیل بھیج دیا۔
