ساہیوال، جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک96۔نائن ایل میں ایک شادی شدہ بہن فر زانہ کو اسکے بھائی شہزاد نے جائیداد کے تنازعہ پر پستول سے گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی ہے اور پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔مقتولہ نے والدین کی وراثت سے اپنا حصہ مانگا تھا جس کا ملزم نے برامنایا اور اسے قتل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں