ساہیوال، یوٹیلٹی سٹور کی چینی بلیک میں فروخت پر دکاندار گرفتار

ساہیوال(ایس این این) پرائس مجسٹریٹ بلاول شاہ نے چھاپہ مار کر یوٹیلٹی سٹور کی 880کلو گرا(22من چینی) سر کاری شاپنگ بیگ سے نکال کر تھیلوں میں بھرائی کر تے ہوئے پیر بخاری روڈ کے ایک دوکاندار محمد نعیم خاں کو گرفتار کر لیا۔انتظامیہ کو رپورٹ ملی کہ یوٹیلٹی سٹوروں کے ملازمین سے چینی لا کر بلیک میں فروخت کر نے کا دھندہ دوکاندار محمد نعیم خاں کر رہا ہے ۔جس پر چھاپہ مار کر22من چینی سمیت ملزم دوکاندار کو گرفتار کر لیا اور غلہ منڈی پولیس نے مقدمہ 420ت پ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں